When You Will Be Able To Monetize Your Videos On YouTube In Urdu Language

ہم بات کرتے ہیں یوٹیوب مونیٹائزیشن کب آن کرنی چاہیے اگر ہم ماہرین سے بات کریں تو انکی دو رائے ہیں ایک جلد یوٹیوب مونیٹائزیشن آن کرنے کی بات کرتے تو کچھ مونیٹائزیشن کو دیر سے ایکٹیویٹ کرنے کی بات کرتے دونوں کے اپنے اپنے دلائل ہیں

-
 اگر مجھ سے پوچھیں تو میں ان لوگوں کےساتھ ہوں جو مونیٹائزیشن کو اس وقت آن کرتے جب ان کا چینل ایک خآص ٹارگٹ کو عبور کرتا، اور اس کے چند فوائد بھی انہی پر آج بات بوتی
-
 کچھ میرے بھائی، ابھی چینل ہی نہیں بنایا ہوتا اور ڈالرز کے خواب دیکھنے لگتے مجھے میسج آتے رہتے یوٹیوب پر کام کریں تو کتنی ارننگ ہو جائے، بھائی ابھی کچھ سیکھ تو لو ارننگ کی بعد کی بات ہوتی، بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ، انکو سیکھنااور جھیلنا پڑتا، یہ سب جھیل لو پھر ارننگ کی بات کرنا
-
 چلیں آپ نے سیکھ لیا، اور چینل بھی شروع کر لیا، پھر انکی ڈالرز کے خوابوں والی عادت واپس آ جاتی چینل بنا لیااب ارننگ کب شروع ہوگی، بھائی آپ کو کون بتائے اپ کا چینل ابھی بچہ ہے اسے بڑے تو ہونے دو، ابھی تو اس پر پجپن کا دور ائے گا اور آپ جانتے پچپن میں بچوں کی زیادہ کئیر کرنی پڑتی کہیں گر نہ جائے کہیں ٹھوکر نہ لگ جائے ، انکے تنہا نہیں چھوڑا جاتا، انکے ساتھ ساتھ رہنا پڑتا تو آپ بھی اپنے چینل جس کا بھی بچپن ہے اسی طرح کئیر کریں جیسے ایک چھوٹے بچے کی جاتی، اسکو زخمی ہونے بچائیں، اسکو ٹھوکر نہ لگنے دیں، اس کر گرنے سے بچائیں اسکی خوراک کا خاص خیال رکھیں
-

 جب اپ کا چینل آپ کا ہاتھ پکڑے بٖغیر چلنا شروع ہو جائے تو آپ کو اس کی کئیر کم کرنی پڑے گی پھر ایک وقت آئے گا وہ جوانی کے مراحل میں داخل ہو جائے گا اور اپنے آپ پر اعتماد ہوگا اورخوداپنی کئیر کے قانل ہو جائے گا، اور یوٹیوب کی دنیا میں آزادی سے سانس لینا شروع ہو جائے گا،
-
 تو یہ وقت ہوگا جب آپ نے یوٹیوب مونیٹائزیشن آن کرنی ہے اور اس کو بتانا ہے بیٹا خوب تمہاری کیئر کر لی اب ہمیں کما کر کھلاؤ، لیکن اپنی چینل بیٹے پر پھر آپ نے نظر رکھنی پڑے گی زمانہ خراب ہے اور یہ نہ ہو بری عادات کا شکار ہو جائے، اور ہاں فیس بک کی ہوا اایک حد تک لگنے دیں یہ نہ ہو آپ کا چینل ہر گروپ میں لڑکیاں تاڑ رہا ہو اور آپ کو خبر ہی نہ ہو 
-
اب آپ پوچھیں گے چینل کا بچپن کب تک رہتا، اور جوانی کب شروع ہوتی
-
 جب آپ یوٹیوب پر کام کرنے کا اردہ کریں تو ایک بات بالکل بھول جائیں وہ ہے ہم کتنے پیسے کما سکتے یا پییسےآنا کب شروع ہوں گئے یا کتنے بیسے بن سکتے، آپ نے صرف ایک چینل چلانا اوراس پر محنت کرنی پیسہ بعد کی بات ہے، اگرآپ نے شروع میں ہی پیسے کا سوچنا شروع کر دیا تو کچھ دنوں میں ہی آپ کو مایوسی ہوگئی، اور آپ مونیٹائزیشن کو وقت سے پہلے آن کریں گے تو مایوسی میں مزید آضافہ ہوگا، کیونکہ آپ دیکھیں گے آیڈسینس میں تو کچھ نہیں بن رہا کبھی ایک روپے اور کبھی دو روپے تو کچھ ہی دنوں میں آپ چینل پر کام کرنا چھوڑ دیں گے اس سے بہتر ہے کچھ اتنظار کیا جائے
-
 فرض کریں اپ نے مونیٹائزیشن ایک مخصوص وقت سے پہلے آن کردی تو تھوڑی سے "انویلڈ کلکس" کلکس بھی آئیں تو اپ کا ایڈسینس ڈس ایبل ہو جائے گا کیوں کہ گوگل فلٹرز یہی سمجھیں گے کوئی خود کلکس کرکے اپنی ارننگ میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا اور آپ کے ویوز کم ہونے کی وجہ سے کلکس اور ویوز کا ایک خاص ریشو ہوتا ہے جو ایک حد سے زیادہ ہو جائے تو ایڈسینس کوخطرہ ہوتا ہے
-
 اگر آپ اس وقت مونیٹائزیشن اس وقت آن کریں گے جب آپ کے اچھے خاص ویوز ہوں گے تو کچھ "انویلڈ کلکس" بھی ایڈسینس معاف کردے گا، کیونکہ انہیں پتہ ہوتا کہ زیادہ ویوز میں انویلڈ کلکس ایک عام سے بات ہے
-
 آپ کی چند وڈیو پر کچھ دنوں میں اچانک ویوز آنے شروع ہو جاتے ہیں تو آپ کا دل چاہتا ہے مونیٹائزیشن کو آن کر دیا جائے تو میرا خیال ہے ایسا نہیں کرنا چاہیئے آپ دیکھیں گے جن وڈیوزپر اچانک ویوزآرہے ان پو کچھ دنوں میں کم ہو کر نارمل ویوزآنا شروع ہو جائیں گے تو پھر آپ کو مایوسی ہوگی
-

 اس لئے مونیٹائزیشن آن کرنے کا وہ وقت چنیں جب آ دیکھی سب وڈیوز پر ویوز آنے شروع ہو گئے ہیں اور مجموعی طور پر چینل کی حالت دن بدن اچھی ہو رہی

Comments