What Is Web Hosting? Different Types Of Web Hosting In Urdu Language

ویب ہوسٹنگ Web Hosting
---------------------------
یہاں ہم بات کریں گے ویب ہوسٹنگ ہوسٹنگ  کیا ہوتی ہے اس کتنی اقسام ہے اور کون سی ویب ہوسننگ بہتر ہوتی ہے

جب ہم نیا بلاگ شروع کرتے ہیں تو ٹریفک کم ہوتی ہے تو ہمیں اس وقت کیسی ویب ہوسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے اور جب ہمارے بلاگ پر ٹریفک شروع ہو جاتی ہے تو 
اس وقت ہم کیسی ویب ہوسٹنگ کا انتخآب کرنا چاہے

ہماری جتنی بھی فائلز اور ڈیٹا ہوتا ہے سرورز پر ہوسٹ ہوتا ہے ، جتنی بھی کمپمنیز ہوتی ہے وہ سرور کی سییس بیچتی ہیں جن میں ہم اپنا ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں ان سرور کی مختلف اقسام ہیں اور مختلف خوبیوں اور خامیوں کے مالک ہوتے ہیں

ہوسٹنگ کی تین اہم اقسام ہیں 

--------------------------
شییرڈ ہوسٹنگ Shared Hosting

وی پی ایس ہوسٹنگ/کلاؤڈ ہوسٹنگ VPS (Virtual Private Server)
ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹنگ Dedicated Hosting

آپ نے مشاہدہ کیا ہوگا، جب کبھی آپ کسی بنک میں جاتے ہیں تو کبھی کبھار اپ کو جواب ملتا ہے سرور ڈاؤن ہے یا آپ فیس بک ، گوگل اور ٹویٹر کے سرور کے بارے میں سنتے رہتے ہوں گے تو یہ سرور کیا ہوتا ہے ؟
 سرور ایک طرح کا سوفٹ وئیر پروگرام ہوتا ہے، جو مختلف زبانوں کے ریلیٹڈ ہوتا ہے ان زبانوں کے لئے سرورز کے پروگرامز لگے جاتے ہیں جیسے لینکس کے لئے الگ سرور ہوتے ہیں یا ونڈز کے لئے الگ سرور ہوتے ہیں جو مخصوص مشینز میں انسٹال کئے جاتے ہیں ہم ان مشینز کو بھی سرور کہہ سکتے ہیں اور ان پروگرامز کو بھی سرور کہہ سکتے ییں

اب جیسے آپ یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو اسکا مطلب ہے یہ فیس بک کے کسی ڈیٹا سنٹر کے کسی سرور میں محفوظ ہوگی، سرور سے مراد ایسی چیز جو سرو کرتی ہے وہ پروگرام کی صورت میں بھی ہوسکیی یا کوئی ہارڈ وئیر کی صورت میں بھی ہو سکتا، آپ جو کچھ بھی انٹرنیٹ پر کر رہے ہوتے کبھی یوٹیوب استعمال کر رہے ہوتے کبھی گوگل میں سرچ کر رہے ہوتے یا کبھی چیٹ کر رہے ہوتے یہ سب کچھ اس وقت ہی ممکن ہو سکتا جب یہ سب کسی نہ کسی سرور پر محفوظ نہ کیا گیا ہو، سرور چھوٹے بھی ہو سکتے اور بڑے بھی جیسے آپ نے انٹرنیٹ کلب میں ایک سرور سے جڑے بہت سے کمپوٹرز دیکھے ہوں گے یا کسی کالج میں ایک سرور کو لیب سے جوڑا جاتا
بنیادی طور ہر چھ قسم کے سرور ہوتے ہیں
فائل سرور
پرنٹ سرور
 کمونیکیشن سرور ( ای میل سرور، فیکس، ریمورٹ ایسس، فائروال، انٹرنیٹ سروسز)
اپلیکیشن سرور ( اپلیکیشنز سافٹ وئیرز
ڈیٹا بیس سرور  ( ڈیٹا کو ہینڈل کرتاہے، سٹورکرتاہے، اور ڈیٹا مینج کرتا ہے)
ڈومین سرور ( یہ ڈومین اور کمپیوٹر کے درمیان پل کا کام کرتا ہے)
وغیرہ قابل ذکر ہیں انکی اگے پھر چھوٹی چھوٹی مزید اقسام بھی ہوتیں

ہر سرور کا الگ الگ رول ہوتا ہے جیسے ڈیٹا سنٹرز ہوتے ہیں تو انکے لئے ڈیٹا بیس سرور استعمال ہوتے ہیں، جہاں فائلز سرورز ہوتے ہیں وہاں کسی فائل تک پہنچنے کے لئے ہم فائل سرورز کا استعمال کرتے ہیں، اگر ان فائلز سےری لیٹڈ کچھ ہم نے پرنٹ کرنا ہے توان سرورز سے پرنٹر کنیکٹ ہوتا ہے تو ہم فائل سرور استعمال کرتے ہیں، اگر ہمیں ان فائلز کو کہیں ای میل کرنا ہے یا ہمیں کچھ فیکس کرنا ہے تو ہم کمونیکیشن سرور استعمال کرتے ہیں، اگر فرض کریں ہم دوستوں کے ساتھ گیم کھیلتے ہیں تو ہم اپلیکیشن سرور کا استعمال کریں گے اور اگر کسی سرور پر ڈومین رکھی ہے تو وہ ڈومین سرور کہلائے گا

واپس آتے ہیں ہوسٹنگ کی طرف اسکوایک مثال سے سمجھتے ہیں یہ کیسے کام کرتے

اس کو ایک مثال سے سمجھتے ہیں ، آپ نے ایک ڈومین رجسٹر کر لی تو لیکن وہ تو صرف ایک نام ہوا ، ایک ویب سائیٹ ہو گئی۔ لیکن اسکا ڈیٹا ہم کہاں محفوظ کریں گے

فرض کریں آپ کی ایک امیجز کی ویب سائیٹ ہے تو وہ ساری امیجز کہاں سٹور ہر رہی ہوتی ہیں، یا جو کچھ آپ پوسٹ کر رہے ہوتے وہ کہاں جا رہا ہوتا توجو کنٹینٹ آپ کی ویب سائیٹ کا ہوگا اس کو محفرظ کرنے لے لئے ہمیں ایک جگہ چاہیے ہوتی ایک سپیس چاہیے ہوتی اسی پیس یا جگہ کو سرور کہتے ہیں جس میں آپ اپنا ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں
اس کو ایک اور مثال سے سمجھتے ہیں، فرض کریں اپ چار بھائی ہیں اور اپنا کاروبار شروع کرنا چاہ رہے اور چاہتے ہیں کہ ایک دکان کرائے پر لے لیں تو اپ ایک اچھے سے پلازے کا انتخآب کرتے ہیں اس اور اس میں ایک دکان کرائے پرلے لیتے ہیں آپ پلازے کے مالک کو آپ " ہوسٹنگ پروایڈر" سمجھ لیں اور اپنی دوکان کو ہوسٹنگ اب جو دکان اپ نے لی اس پر چاروں بھائیوں کا حق ہے اور تمام اس میں برابر کے شریک ہیں اور دوکان کی ہر طرح کی سہولت کو استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں اور اس طرح کی ہوسٹنگ کو ہم " شئیرڈ ہوسٹنگ " کہتے ہیں جس میں ہر جن لوگوں نے اکاؤنٹ بنائے ہوئے وہ برابر کے اس ہوسٹنگ میں حصہ دار ہیں اور تمام سہولیت کو شئیر کرنے کا حق رکھتے ہیں

پھر ایک وقت آتا ہے آپ کا کاروبار بڑھ جاتا ہے اور چاروں بھائی مل کر پلازے میں اپنی اپنی دکان لے لیتے ہیں یعنی پہلے وہ صرف ایک دکان کے مالک تھے اور اس دکان کی سہولیات کو مل کر شئیر کر رہے تھے اب انہوں نے اپنی الگ الگ دکان اس پلازے میں لے لی اب وہ اپنی اپنی دکان کے تنہا مالک ہیں اور صرف اپنے دکان کی سہولیات کو استعمال کریں گے اور انکے ساتھ کوئی شریک نہیں ہوگا اور اسکو ہوسٹنگ کے زبان میں وی پی ایس ہوسٹنگ/کلاؤڈ ہوسٹنگ ( ورچول پرائیوٹ سرور) کہتے ہیں اس میں ایک سرور پر میں کم لوگ ہوتے اور اپنی پانی سپیس اس سرور میں استعمال کرتے ہیں اس میں خوبیاں بھی زیادہ ہوتیں ہیں اور آپ کے پاس اختیارات بھی زیادہ ہوتے ہیں

کچھ عرصہ بعد ان بھائیوں کا کاروبار مزید بڑھ گیا اور اب وہ چاہتے ہیں میں ایک ایک پورا پلازہ کرائے پر لےلے تو اسکو کہیں گے ڈیٹیڈیکٹنڈ ہوسٹنگ اس میں آپ پورے ایک سرور کے مالک ہوتے ہیں اورآپ جس طرح چاہیں اسکی سپیس کو استعمال کر سکتے ہیں

شییرڈ ہوسٹنگ Shared Hosting
--------------
 اس کو ایک مثال سے سمجھتے ہیں سمجھ لیں چند لوگ ایک فلیٹ میں رہتے ہیں اور تمام لوگوں کا ایک فلیٹ اور اس کی سہولیت سے فائدہ آٹھانے کا برابر کا حق ہے
 اسی طرح شیرڈ ہوسٹنگ میں تمام اکاونٹس کا برابر کا حق ہوتا ہے وہ اس ہوسٹںگ کے تمام ری سورسس میں کو استعمال کریں جن میں سی پی یو ٹائم، میموری، ڈسک سپیس وغیرہ شامل ہیں
 جیسا کے نام سے ظاہر ہے یہ اسی ہوسٹنگ ہوتی ہے یا ایسا سرور ہوتا ہے جو مختلف لوگوں کے اکاونٹ یا ویب سائیٹس کا ڈیٹا یا کنٹینٹ سٹور کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ سب سے سستا ہوتا ہے ، اسکے آپ ٹائم کی بھی اتنی گارنٹی نہیں ہوتی کبھی سائیٹ کچھ وقت کے لئے ڈاون بھی ہو جاتی ہے اور یا کبھی سائیٹ کھولنے میں سلو ہو جاتی ہے، آپ کی ہوسٹنگ دوسروں کی ویب سائیٹس کی وجہ سے مثاثر ہو سکتی کیوں کہ سب اکاونٹس و ویب سائیٹس کا بوجھ ایک ہی ہوسنٹگ آٹھا رہی ہوتی اور آپ کو ایک ہی سرور کی وجہ سے سیکورٹی کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا اور ایک کو کچھ آپلیکشنز کے لئے فائیز کی سینٹنگ بھی کرنی پڑ سکتی لیکن اگر آپ کی ٹریفک کم ہے تقریبا 3-4 ہزار روانہ کی تو آپ کے لئے یہ ویب ہوسٹنگ بہتر رہے گی، بلاگرز کی اکثریت یہی ہوسٹنگ اپنے بلاگنگ کے کئیریر کے شروعات میں استعمال کرتی
اس  کے فائدہ میں یہ ہے کہ یہ سستی ہوتی ہے، آپ اس کو آسانی سے سمجھ سکتے،
سرور کی منٹینس  آپ کی ذمہ داری نہیں ہوتی، اور آپ اسکی سٹوریج میں بھی اضافہ کر سکتے
وی پی اس ہوسٹنگ/کلاؤڈ ہوسٹنگ VPS (Virtual Private Server)
--------------------------
اس کے بعد باری آتی ہے وی پی اس ہوسٹنگ/کلاؤڈ ہوسٹنگ  ( ورچول پرائیوٹ سرور) کی

اس کی ایک مثال سے سمجھتے ہیں شییرڈ ہوسٹنگ میں بہت سے لوگ ایک ہی فلیٹ میں رہتے تھے لیکن اس میں یہ فرق ہوتا ہے کہ ایک پلازہ میں چند لوگ اپنے اپنے فلیٹ میں رہتے ہیں اور اور سب کو اپنے فلیٹ میں موجود تمام سہولیت کو استعمال کرنے کا حق ہوتا اور وہ ایک دوسرے کے معملات میں دخل اندازی نہیں کرتے اور اپنے فلیٹ کی منٹیننس کے خود ذمہ دار ہوتے ہیں، یعنی وہ اس فلیٹ میں اپنی مرضی کےمالک ہوتے ہیں

وی پی اس ہوسٹنگ میں بھی شئیرڈ ہوسٹنگ کی طرح ایک سرور میں کاونٹس دیئے جاتے ہیں لیکن یہاں ایک سرور میں صرف چند لوگوں کو سپیس یا جگہ دی جاتی اور اس اپنی پیس میں وہ جو چاہیں تو اپنی مرضی کا اپریٹنگ سسٹم انسٹال کر سکتے پروفیشنل بلاگرز جن کی لاکھوں میں ٹریفک ہوتی ہے اور کمپنیز کی اکثریت بھی اسی ہوسٹنگ کا انتخاب کرتی ہیں اور یہ کافی محفوظ بھی وہتی ہے ہے یہ شییرڈ ہوسٹنگ سے مہنگی سروس ہے اور لیکن اس میں وہ خوبیاں ہیں جو شئیرڈ ہوسٹنگ میں نہیں ہوتیں، اس میں بہت سے اپلیکشن چلا سکتے ہیں جو شئیرڈ ہوسٹنگ میں ممکن نہیں ہوتیں اگر آپ کی ٹریفک 10 ہزارروانہ سے بڑھ جائے تو آپ کو شئیرڈ ہوسٹنگ سے وی پی اس ہوسٹنگ/کلاؤڈ ہوسٹنگ پر آ جانا چاہیئے تاکہ آپ کی ویب سائیٹ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور آپ کی سائیٹ کی ریکنکگ ، سرچ انجنز میں متاثر نہ ہو

ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹنگ Dedicated Hosting
---------------
اس کے بعد باری آتی ہے ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹنگ  یا ڈیڈیکیٹڈ سرور کی یہ سب سے مہنگی ہوسٹنگ ہوتی ہے ، اس کو آپ کے ساتھ کوئی سپیس شئیر نہیں کرنا آپ تنہا ایک سرور کے مالک ہوتے ہیں نہ اس میں کوئی اور اکاونٹ بنا سکتا ہے نہ اس سرور سے کیسی اور کو سپیس دی جاتی ہے، یہ سرور بہت بڑی ویب سائیٹس استممال کرتی ہیں جن کی ٹریفک کا شمار مشکل ہے اور ساتھ ساتھ یہ ہوسٹنگ سب سے محفوظ بھی تصور ہوتی ہے

Free Webhostin فری ویب ہوسٹنگ

اگر آپ ویب ہوسٹنگ خریدنا نہیں چاہتے تو کچھ ایسی ویب سائیٹس بھی ہیں جو آپ کو مفت ویب ہوسٹنگ مہیا کرتی ہیں چند ویب سائیٹس کی فہرست

Wix.com
000webhost.com
x10Hosting.com
Weebly.com
AwardSpace.com
Freehostia.com
FreeWebHostingArea.com
GBFree.com
Bravenet.com
WebFreeHosting.net

Comments