Search engine marketing-SEM سرچ انجنز مارکیٹنگ
سرچ انجنز مارکیٹنگ کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہے اس پر آج بات کرتے ہیں
سرچ انجن مارکیٹنگ، انٹرنیٹ مارکیٹنگ کا ایسا طریقہ ہے جس میں آپ کسی بھی سرچ انجن کے رزلٹ ہیجز میں اپنی ویب سائیٹ کو پیسے دے ( پیڈ ایڈورٹزمنٹ) کر پروموٹ کر سکتے ہیں، اس کے لئے آپ کسی بھی سرچ انجن کا انتخاب کر سکتے ہیں جیسے گوگل ، یایو، بنگ وغیرہ ، ان سب سرچ اجنز نے اپنے ایسے ٹولز بنائے ہوئے ہیں جو آپ کو مدد دے سکتے ہیں جیسے آگر آپ گوگل کا انتخاب کرتے ہیں تو گوگل کا ٹول گوگل ایڈورڈ آپ کی مدد کرے گا اور اگر آپ بنگ کا انتخاب کرتے ہیں تو " بنگ ایڈز" کی مدد لے سکتے اور اگر آپنے یاہو کا اتنخاب کیا ہے تو یاہو ایڈورٹائزنگ آپ کی مدد کرے گا
اپ جانتے ہیں کہ گوگل سب سے بڑا سرچ انجن ہے جس کا پر آپ اپنی ویب سائیٹ کو پروموٹ کر سکتے اور اس کے اثرات بہت جلد دیکھنے کو مل سکتے
فرض کریں آپ گوگل سرچ میں سرچ کرتے ہیں Webhosting in Pakistan
تو گوگل سرچ میں جو سب سے اوپر ویب سائیٹس اور امیجز نظر آئیں گی وہ اصل مین اشتہارات ہوتے ہیں جو ان ویب سائیٹس کے ہوتے ہیں جنہوں نے گوگل کو
" Webhosting in Pakistan"
کے " کی ورڈ " دیئے ہوتے ان امیجز اور ویب سائیٹس کے لنکس کے ساتھ "Ads" یا
" Sponcered"لکھا ہوا نظر آئے گا
اس کی ہم سرچ انجن مارکیٹنگ کا ایک حصہ کہتے ہیں اور اس بات کو کیوں کہا جا سکتا کہ کسی ویب سائیٹ پر کسی خاص کی ورڈ یا کیوری کے اوپر اپنی ویب سائیٹ کی " پیڈ ایڈورٹزمنٹ کریں گے چاہے وہ امیج ہو تھم نیل ہو یا کوئی ویب سائیٹ ہو تو وہ سرچ انجن مارکیٹنگ کا ایک حصہ کہلائے گاکہلائے گا
ایس ای او ( سرچ انجن اپٹیمازیشن ) اور ایس ای ایم ( سرچ انجن مارکیٹنگ) میں فرق یہ ہے ایس ای او میں ہم کسی ویب سائیٹ کو سرچ انجنز کی گائیڈ لائن کو فالو کرتے ہوئے " اورگینک" طریقے سے اوپر لاتے ہیں تو یہ ایس ای او ( سرچ انجن اپٹیمازیشن ) کہلاتا ہے اس میں ہمیں کسی کو پیسے نہیں دینے پڑتے اور یہی کام ہم ایس ای ایم میں بھی کرتے ہیں لیکن ایس ای ایم میں یہ کام ہم سرچ انجنز کو پیسے دے کر کرتے ہیں
فرض کریں ہم گوگل پر مارکیٹنگ کروانا چاہتے ہیں تو ہمیں " گوگل ایڈورڈ ٹول" کو استعمال کرنا پڑے گا تو یہ " گوگل ایڈورڈ ٹول کیا ہے اس پر بات کرتے ہیں
گوگل ایڈورڈ ایک ایڈورٹائزنگ سروس ہے جو گوگل کے لئے خاص طور پر مخصوص ہے اور اسکو استعمال کرتے ہوئے بذریعہ اشتہارات ہم گوگل سرچ پر اپنا کاروبار بڑھا سکتے ہیں
گوگل ایڈورڈ ٹول PPC/CPC پر بیس کرتا ہے یہاں سے مراد
CPC = cost per click
PPC= Pay-per-click
دونوں کا ایک ہی مطلب نکلتا ہے لیکن نام دو دیئے گئے ہیں
اب PPC/CPC کو سمجھنے کے لئے ایک مثال کا سہارا لیتے ہیں جب ہم نے گوگل میں سرچ کیا تھا " Webhosting in Pakistan" تو کچھ اشہارات گوگل میں پہلے نمبر پر نظر آئے اور کچھ دوسرے اور تیسرے تو یہ کیسے ہوا ؟ ہوا ایسے کہ گوگل ایڈورڈ پر " بڈ " لگتی ہے اور " Webhosting in Pakistan" پر ایک " بڈ " لگی تھی جس میں فرض کریں تین کمپنیز نے حصہ لیا تھا اب تنیوں ویب سائیٹس چاہتی تھیں کہ وہ کے ایڈ کو سب سے اوپر گوگل سرچ میں جگہ ملے ایک کمپنی نے اپنے اشہار کو سب سے اوپر رکھنے کے لئے 10 روپے کی " بڈ " لگائی دوسری کمپنی نے " 20 " روپے کی " بڈ " لگائی تیسری کمپنی نے " 30 " روپے کی " بڈ لگائی اب جس کی بڈ 30 روہے تھے اسکے اشتہار سب سے اوپر نظر آئیں گے اور 20 روپے دینےوالے کمپنی دوسرے اور 10 روپے دینےوالی کمپنی تیسرے نمبر پر نظر آئے گی
یعنی اگر آپ اپنی کمپنی کا اشتہارات گوگل سرچ میں کسی خاص " کی ورڈ " پر سب سے اوپر دیکھنا چاہتے ہیں تو اسکے اپ کو دوسروں کے مقابلے میں سے سے زیادہ پیسے یا بڈ گوگل کو آفر کرنی ہوگی
اب جس کمپنی کے اشتہارات سب سے اوپر ہیں اس کی بڈ تھی 30 روپے اب کوئی بھی اس اشتہار پر کلک کرے گا تو اس کمپنی کو ایک کلک کے 30 روپے گوگل کو دینے پڑیں گے اور وہ اس کمپنی کے اکاونٹ سے نکل کر گوگل کے اکاونٹ میں چلے جائیں گے اور یہ سلسلہ ہر کلک کے ساتھ جاری رہے گا
یعنی جب آپ کلک پر گوگل کو رقم ادا کرتے ہیں تو یہ کہلاتا ہے CPC = cost per click یا PPC= Pay-per-click اور گوگل ایڈورڈ ٹول کو کیسے استعمال کرتے وہ کسی انے والے پوسٹ میں بتایا جائے گا اور اگر آپ چاہیں تو یوٹیوب پر کوئی اچھی سے وڈیو بھی دیکھ سکتے کہ کیسے گوگل ایڈورڈ ٹول کو استعمال کیا جا سکتا
Comments
Post a Comment