Primary Keywords And Secondary Keywords In SEO In Urdu Language

"ایس ای آو کے بابوں" نے جو کچھ آپ کو بتایا اسکو باوجود آپ " کی ورڈز " رینک کیوں نہیں کرسکتے یہ ماہ رو آپ کو بتاتی ہے
پرائمری کی ورڈ اور سیکنڈری کی ورڈ
 ---------------------------------------------
پرائمری کی ورڈ سے مراد وہ کی ورڈز ہیں جن کو آپ نے ٹارگٹ کیا ہوتا کہ انکو رینک کریں گے تو ٹریفک آئے گی، اکثرآپکو بتایا جاتا ہے کہ پرائمری کی ورڈ کے ساتھ مختلف مقام پر ویب سائیٹ میں اگر آپ سیکنڈری کی ورڈ لکھیں تو ایک دن پرائمری کی ورڈ رینک ہو جائے گا
ہوتا کیا جب آپ اپنے پیجز پر مختلف جگہ ہے ان کی ورڈز پر آرٹیکلز لکھتے ہو آپ کے پیجز اندر ہئ مقابلہ شروع ہو جاتا ہے خود آپکے "مین کی ورڈ" طاقت ختم ہو جاتی ہے اور آپ کو کی ورڈ رینک کرنے میں مشکل پیش آتی اورکہنا چاہیے آپ وہ کی ورڈز کبھی رینک کر بھی نہیں کر سکتے
-

 اس کا صحیح طریقہ یہ ہے چھوٹے کی ورڈز آٹھائیں اور ایک ہی لمبا چوڑا آرٹیکل اس پر لکھیں ایک ہی کی ورڈ پر ایک ہی ارٹیکل بنائیں یہ نہیں کہ ایک کی ورڈ پر بار بار آرٹیکل لکھو اور بار باراستعمال کرو کچھ ویب سائیٹ پر ایک ہی کی ورڈ پر 50 -50 ارٹیکل لکھے ہوتے ہیں لیکن بہت کم ہوتا کہ وہ کی ورڈ رینک کرے وجہ یہی ہوتی کہ طریقہ غلط ہے اور یہ ایک ہی آرٹیکل بنتا ہے اس سے ریلیٹڈ کی ورڈز پر آپ آرٹیکلز لکھ سکتے ہو لیکن اس کو بار بار استعمال نہ کریں
آپ لانگ ٹیل کی ورڈ نکالیں اور استعمال کریں اور ہلکی نچ Niche استعمال کریں اگر آپ نئے ہیں تو ایسی نچ Niche چنیں جس میں ایک کو مہارت حاصل ہےدوسرے نچ Niche بھی آپ چن سکتے ہیں لیکن اس سے آپ کو سرچ اور ری سرچ بہت کرنا پڑے گا اور ہو گیا کیا آپ کو اپنی نچ Niche یا ٹاپک کے بارے میں کم علم ہوگا تو چند آرٹیکل لکھنے کے بعد آپ سوچیں گے اب کیا لکھوں کیوںکہ معلومات تو ہوگی نہیں اورپھر سرچ اور ری سرچ کا عمل شروع ہو جائے گا اس لئے ایسا ٹاپک منتخب کریں جس کے بارے میں اپ خوب جانتے ہوں اور اس پر بہت سے آڑٹیکلز لکھنے کی صلاحیت ررکھتے ہوں
تو اپ اسے کرنا Reddit Com پر یا Quora Comm کی سائیٹس پر جا کر کی ورڈز لکھنا وہاں سے آپ کو اچھے کی ورڈز ملیں گے اور ساتھ نئے نئے آئیڈیاز بھی جن کو آپ استعمال کر سکتے
ریڈیٹ Reddit  پر آپ کی ورڈ ڈالیں تو اس سائیٹ میں آپکو بہت سی ڈسکشنز نظر آئیں گی اسکو دیکھ کر آپ کو آئیڈز ملیں گے اوور آپ مزید لکھ سکیں گے soolve.com پر جائیں یہ ہر سرچ انجنز کے  الگ الگ کی ورڈز بتا رہا ہوتا یہ بھی اچھا ٹول ہے اس میں امیزوں سائیٹ کا بھی بتا رہا ہوتا جو ایک شاپنگ ویب سائیٹ ہے اس کے کی ورڈز کا بائیر انٹنٹ Buyer Intent سب سے زیادہ ہوتا، آپ بائیر انٹنڈ کو اس طرح بھی سمجھ سکتے کہ اگر گوگل میں کوئی ایسا کی ورڈ لکھیں جو پر گوگل ایڈز زیادہ شو کر رہا ہوتا تو سمجھ لیں اسکا بائیر انٹینٹ زیادہ ہے مزید سمجھنے کے لئے میری پرانی پوسٹس پڑھ سکتے اور یہ کی ورڈ کام کا ہے ایڈ سینس کے لئےبھی اور افیلیت مارکیٹنگ کے لئے بھی کیونکہ ایڈیسینس بھی "پر کلک" آپ کو ان کی ورڈز پر پیسے زیادہ دے گا، ظاہر ہے یہ ایک مارکیٹ ہے اور وہ کی ورڈز ہی اس میں کام کریں گے جس میں بائیر انٹنٹ Buyer Intent ہو گا
آپ کو زیادہ ٹریفک نہیں چاہیے کم ٹڑیفک ہو لیکن کوالٹی ٹریفک ہو وہ زیادہ فائدہ ہے ورنہ ہزاروں یوزر آئیں گے اور بنے کا کچھ نہیں کیوںکہ نہ کی ورڈز کام کے نہ ٹریفک کوالٹی کی
کم یوزر ہوں لیکن خریدنے  والے ہوں اگر اپ کی ویب سائیٹ پر افیلیٹ پروگرام ہے اور آپ کی ٹریفک صرف ہزار ہی کیوں نہ ہو لیکن ان میں سے دس بھی خرید لیں تو بہت اپکا سیکڑوں ڈالر کمشن بن جائے گا
افیلیت مارکیٹنگ کے سامنے ایڈسینس کچھ  بھی نہیں ہے کہاں ایڈسنس کی ایک مہینہ کی ٹریفک اور کہاں افیلیٹ کی چند دن کی ٹریفک اور اور ارننگ ایڈسن سے کئ گنا زیادہ

Comments