کی ورڈ ڈینسٹی Keyword Density
-----------------
کی ورڈ ڈینسٹی سے مراد ایک مخصوص کی ورڈ یا "فریز" کسی آرٹیکل میں کتنی بار استعمال ہوئے اور انکا آرٹیکل کے تمام الفاظ کے مقابلے میں کیا ایوریج یا تناسب ہے
فرض کریں ایک آرٹیکل 500 الفاظ کا ہے اور اگر ایک کی ورڈ 500 الفاظ میں سے 15 بار استعمال ہوا تو اسکی 500 الفاظ کے مقابلے میں کا ایوریج بنی گی
ایک زمانے میں "کی ورڈ ڈینسٹی" کو رینکنگ فیکٹر میں ایک اہم فیکٹر مانا جاتا تھا بعد میں سرچ انجنز نے دوسرے فیٹرز کو زیادہ اہمیت دینا شروع کر دی
کسی کی ورڈ کی "کی ورڈ ڈینسٹی" ایس ای آو کے معیار کے مطابق ارٹیکل میں 2 یا 3 فیصد ہونا چاہیے اس سے زیادہ ہونے پر "سرچ سپیم" بھی ہو سکتا
Keyword Frequency کی ورڈ فریکوائنسی
کی ورڈ فریکوائنسی سے مراد یہ ہے کہ ایک کی ورڈ کتنی بار کسی ویب پیج میں استعمال ہوا ہے، اس کے پیچھے راز یہ ہے کہ ایک کی ورڈ جو بار بار ایک ویب پیج میں استعمال ہو رہا اسکا کتنا قریب ریلیشن اس ویب سائیٹ سے بنتا لیکن اس حد زیادہ ایک " فریز یا کی ورڈ" کا استعمال کرنا ویب سائیٹ پر سرچ اجنز کی نظر میں منفی اثر ڈالتا
Keyword Prominence کی ورڈ پرومیننس
کی ورڈ پرومیننس سے مراد یہ ہے کہ کونسے کی ورڈ آپ کی ویب سائیٹ میں نمایاں ہیں اور انکو کیا اہمیت حاصل ہے عام طور پر اہم کی ورڈز کو جملے کے شروع میں پیراگراف کے شروع میں اورویب ییج کی شروعات میں اور ٹائٹیل و میٹا ٹیگز میں استمعال کیا جاتا
کی ورڈ سٹفنگ Keyword stuffing
جب ایک یا ایک سے زیادہ کی ورڈ کو ایک معیار سے زیادہ بار آرٹیکل میں استعمال کیا جائے تو اسے کی ورڈ سٹفنگ کہتے ہیں، اس ٹیکنیک میں میٹآ ٹیگز اور ویب کنٹینٹ کو مخصوس کی ورڈ سے بھر دیا جاتا ہے لیکن ایسا کرنے سے سرچ انجنز آپ کی وئب سائیٹ کو " ویب سپیم" یا "سپیم ڈیکسنگ" کے الزام میں گوگل اور دوسری سرچ انجنز کی جانب سے پابندی کا خطرہ ہو سکتا ہے
کی ورڈ پراکسیمیٹی Keyword Proximity
کی ورڈز کے درمیاں کے وقفے کو کی ورڈ پراکسیمیٹی کہتے ہیں یا دو کی ورڈ ایک جملے میں ایک دوسرے کے کتنے قریب ہیں جتنا آپ اپنے اہم کی ورڈز کو جملے میں قریب استعمال کریں گے وہ سرچ انجنز کی نطر میں اتنی اہمیت کا حامل ہوگا
Comments
Post a Comment