How to buy good domain name
ہم میں سے اکثریت چاہتی ہے ہمارا ایک اپنا بلاگ ہو ایک ویب سائیٹ ہو لیکن اس بلاگ کا نام کیسا ہونا چاہیے اور اس میں کیا خوبیاں ہونی چاہیں اور ڈومین نیم کو خریدتے وقت کونسے نقاط کو مدںطر رکھ کر ایک اچھی ڈومین کا انتخاب کیا جائے آج ان پوائنٹس پر بات کرتے ہیں
سب سے پہلے ہم دیکھیں گے جو ڈومین نیم خرید رہے اس میں کتنے الفاظ ہیں ، جتنے کم الفاظ ہوں اتنا بہتر ہے ، اس میں " ہائی فن " کا استعمال نہ ہو اور نہ اس میں " نمبرز ' 123 وغیرہ کا استعمال کیا گیا ہو
ایسا ڈومین نیم ہو جو آسانی سے ٹائپ ہو سکے اور یاد رہ جانے والا ہو
یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے سب سے مشہور " ایکسٹینشن" Com" ہے کیونکہ عام لوگ کی اکثریت اسکی کی عادی ہوتی ہے اور یہی انہیں یاد رہ جاتا ہے لیکن اگر وہ "Com " میں نہ مل سکے تو ".net", ".org"میں لیا جا سکتا ہے یا آپ جس ملک میں رہتے ہیں اس ملک کی بھی TLD ہوتی ہیں ان سے بھی اتنخاب کیاجا سکتا ہے
لیکن اگر کوئی مجبوری نہ ہو تو " ایکسٹینشن" Comm" میں ہی ڈومین لینے کی کوشش کریں
کسی مشہور کمپنی کے نام سے ڈومین لینے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ایک مرحلے پر آکر آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا اور آپ کی ڈومین خطرے میں پڑ سکتا جس کپمنی کا نام آپ نے لیا ہے اس کی جانب سے کوئی بھی ایکشن لیا جا سکتا اور آپ کو ڈومین سے ہاتھ دھونے پڑیں گے
اپ جس مقصد کے لئے ڈومین لئے رہے وہ مقصد اس ڈومین میں واضع نظر آنا چاہیے لیکن آپ اگر سوچ رہے کہ اس ڈومین میں اگر وہ "کی ورڈ" آ جائے جو آپ کے کاروبار کی نمائندگی کرتا ہو تو بہتر ہے، اور اس کو سرچ انجنز بھی اپنی سرچ میں اچھا مقام دیں گی، کی ورڈز کا ڈومین نیم میں آنا صرف اس وجہ سے فائدہ مند ہو سکتا کہ آپ کی ڈومین اپ کے مقصد کو واضع کر رہی اور ایک عام آدمی کے لئے فائدہ مند ہو سکتا وہ اسے یاد کرلے گا لیکن اگر گوگل کی نظر سے دیکھا جائے تو اب گوگل "کی ورڈ بیسڈ ڈومینز" کو سرچ رینکنگ میں وہ فائدہ نہیں دیتا جو ماضی میں دیا کرتا تھا اب وہ کنٹینٹ یا مواد کی کوالٹی دیکھتا ہے اور دوسرے فیکٹرز کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرتا ہے
اب لوگ اپنے ڈومین کو "برینڈ" بنانے میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں اگر ہم انٹرنیٹ کی دنیا پر نظر ڈالیں تو بڑی ویب سائیٹس جو آپ برینڈ کا روپ دھار چکی ہیں میں شاید ہی کوئی کی ورڈ انکے کام کے تعلق ہو جیسے گوگل ، یا یا ہو ، بنگ وغیرہ جو کام کر ہے انکی ڈومین نیمز میں وہ کی ورڈز نہیں ہیں،
آپ یہاں اپنے ڈومین لیتے وقت سرچ کرسکتے کہ کیسی ڈومین لینی چاہیے
Comments
Post a Comment